Advertisement
Advertisement
Advertisement

سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترامیم کیخلاف ایک اور درخواست دائر

Now Reading:

سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترامیم کیخلاف ایک اور درخواست دائر
سپریم کورٹ

سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترامیم کیخلاف ایک اور درخواست دائر

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان میں 26ویں آئینی ترامیم کے خلاف ایک اور درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

سپریم کورٹ میں آئینی ترامیم کے خلاف درخواست افراسیاب خٹک نے دائر کی، جس میں ن لیگ، پیپلز پارٹی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ارکان اسمبلی کے انتخابی تنازعات الیکشن ٹریبونل میں زیر التوا ہیں، 26ویں آئینی ترامیم کو عدلیہ کی آزادی کے خلاف قرار دے کر خارج کیا جائے۔

درخواست گزار نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی آئین کا بنیادی ڈھانچہ ہے، ججز کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ، چیف جسٹس کی تعیناتی کے طریقہ کار میں تبدیلی اور آئینی بینچوں کا قیام عدلیہ کی آزادی کے منافی ہے۔

سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا کہ  26ویں آئینی ترامیم کے چلاف درخواست پر کانسٹیوشنل بینچز سماعت نہیں کر سکتے۔

Advertisement

درخواست میں استدعا کی گئی کہ 26ویں آئینی ترامیم میں ارکان اسمبلی نے ووٹ رضا کارانہ طور پر ڈالا یا دباؤ کے تحت انکوائری کی جائے اور قرار  دیا جائے کہ آئینی ترامیم درات طریقے سے منظور نہیں کی گئی۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ سپریم کورٹ اس معاملے کے خود انکوائری کرے یا جوڈیشیل کمیشن کے ذریعے ارکان پر دباؤ کے معاملے کی انکوائری کروائے اور درخواست پر سماعت کے لیے فل کقرٹ تشکیل دیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست پر اعتراضات دور
سپریم کورٹ بار الیکشن: ہارون الرشید اور توفیق آصف آمنے سامنے، پولنگ جاری
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
توشہ خانہ ٹو کیس؛ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا اہم بیان سامنے آگیا
بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کی ہتک عزت کیس میں تاریخی فتح؛ یوٹیوبر عادل راجہ کے الزامات جھوٹے قرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر