
کے الیکٹرک کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر
کے الیکٹرک کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کرنے پر ایک اور درخواست دائر کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اسکیم 33 میں واقع کاٹن سوسائٹی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کرنے پر منصف جان ایڈووکیٹ نے کے الیکٹرک کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
منصف جان ایڈووکیٹ نے درخواست میں موقف اپنایا کہ کاٹن سوسائٹی کے مکین سو فیصد بجلی کا بل ادا کرتے ہیں، اس کے باوجود کے الیکٹرک نے سوسائٹی کو لائن لاسز والے علاقے میں شامل کرلیا ہے۔
درخواست گزار نے کہا کہ سوسائٹی میں گوٹھوں کی طرح روزانہ چودہ چودہ گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے اور لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے لیے 2 کروڑ روپے رشوت طلب کی جارہی ہے۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ کے الیکٹرک کو سو فیصد بل ادا کرنے والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا حکم دیا جائے۔
عدالت نے ایم ڈی کے الیکٹرک اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں تفصیلی جواب طلب کرلیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News