Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئینی ترامیم کیخلاف درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری، جواب طلب

Now Reading:

آئینی ترامیم کیخلاف درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری، جواب طلب
سندھ پبلک سروس کمیشن

ہائیکورٹ نے سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے 251 بھرتیوں سے روک دیا

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے آئینی ترامیم کے خلاف درخواستوں پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی نے آئینی ترامیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔

سماعت کے آغاز پر درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر علی طاہر نے کہا کہ بنیادی طور پر عدلیہ کی آزادی پر قدغن لگائی گئی ہے، جوڈیشل کمیشن کے از سرِنو تشکیل سے عدلیہ کی آزادی متاثر ہوئی ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ آئین عدلیہ کا نہیں پارلیمنٹ کا وژڈم ہے، آپ نے آئین کے آرٹیکل 239 کا جائزہ لیا ہے؟ آرٹیکل 239 کے مطابق آئین کی کوئی ترمیم پر کسی بھی عدالت میں سوال نہیں کیا جاسکتا، ہمارا دائرہ اختیار کیا ہے اس میں؟

وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ نے طے کیا کہ آئینی ترامیم بنیادی ڈھانچے کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا، جس پر عدالت نے کہا کہ ہمارے پاس سپریم کورٹ کے اختیارات نہیں ہیں، جو اختیارات ہائی کورٹ کے پاس ہے وہی کرسکتے ہیں۔

Advertisement

عدالت نے استفسار کیا کہ راولپنڈی بار کے فیصلے میں کہاں لکھا ہے کمیشن میں تبدیلی نہیں کی جاسکتی؟ عدلیہ کی آزادی پر قدغن کیسے ہے یہ بتائیں؟ دو فورمز نے کیسے عدلیہ کی آزادی متاثر کی ہے؟ پارلیمنٹ کو عوام نے منتخب کیا ہے۔

بیرسٹر علی طاہر نے کہا کہ پارلیمنٹ کا اسٹیک مشکوک ہے، الیکشن پٹیشن زیر سماعت ہیں، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ایسے معاملات میں ہمیشہ 184-3 کے تحت اختیار حاصل ہوتا ہے، ہمارے پاس 184-3 کے اختیارات نہیں۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن میں حکومتی افراد شامل ہیں، جس پر عدالت نے کہا کہ کیا آپ الزام لگا رہے ہیں کہ وہ بدنیت ہیں؟

وکیل بیرسٹر علی طاہر نے کہا کہ ان لوگوں نے ججز کی تعیناتی کرنی ہے اور انہوں نے ہی ججز کے کارکردگی جانچنا ہے۔

بعدازاں عدالت نے آئینی ترامیم کے خلاف درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا اور اٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو بھی نوٹس کردیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست پر اعتراضات دور
سپریم کورٹ بار الیکشن: ہارون الرشید اور توفیق آصف آمنے سامنے، پولنگ جاری
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
توشہ خانہ ٹو کیس؛ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا اہم بیان سامنے آگیا
بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کی ہتک عزت کیس میں تاریخی فتح؛ یوٹیوبر عادل راجہ کے الزامات جھوٹے قرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر