Advertisement
Advertisement
Advertisement

مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد درخواست پر سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری

Now Reading:

مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد درخواست پر سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری
لاہورہائیکورٹ

’’عدالتیں نجی اداروں یا افراد کےخلاف کارروائی کا اختیار نہیں رکھتیں‘‘

لاہور ہائی کورٹ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کے لئے دائر درخواست پر تمام فریق سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کردیے۔

جسٹس راحیل کامران شیخ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کے لئے دائر درخواست پر سماعت کی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل مرزا نصر عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے آغاز پر الیکشن کمیشن کے وکیل عمران رانجھا نے کیس سے متعلق جواب جمع کروایا اور کہا کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں لہذا درخواست مسترد کی جائے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل مرزا نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے دوبارہ سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا سپریم کورٹ میں درخواست سماعت کیلئے لگی ہے، الیکشن کمیشن نوٹیفکیشن پر نوٹیفکیشن نکالے جارہا ہے۔ سیاسی جماعتوں بالخصوص پی ٹی آئی کی طرف سے کون آیا۔

Advertisement

عدالت نے واضح کیا کہ آئین عامرانہ طور پر نہیں چلایا جاسکتا، سیاسی جماعتوں کا موقف سننا چاہتے ہیں۔

درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ الیکشن ایکٹ میں کئی جانے والی ترامیم ماورائے آئین اقدام مقصد سیاسی جماعتوں کو فائدہ پہنچانا ہے۔

اس سے قبل رجسٹرار آفس سے پوچھا گیا کہ عدالتی حکم کے باوجود سیاسی جماعتوں کو نوٹس کیوں نہیں بھجوائے گئے۔

بعدازاں عدالت نے فریق بنائی گئی تمام سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلی اور کیس کی مزید سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
توشہ خانہ ٹو کیس سے متعلق اہم خبر آگئی
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں اہم پیش رفت
ملک ریاض سمیت 10 مفرور ملزمان کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئے عدالتی سال کا آغاز، چیف جسٹس نے فل کورٹ میٹنگ طلب کرلی
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق کے سنگل بینچز ختم
پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو زرتاج گل کیخلاف مزید کارروائی سے روک دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر