
شیخ وقاص اکرم کی 14نومبر تک حفاظتی ضمانت منظور
آئینی ترامیم کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
سابق سینیٹر بشریٰ گوہر نے آئینی ترامیم کے خلاف درخواست علی گوہر درانی ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ہے، جس میں وفاقی حکومت اور وزارتِ قانون کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ جو بھی ترامیم ہوگی تو پہلے اس کو عوام کے سامنے لائے جائے، آئینی ترامیم پر عوام کے تحفظات ہوں تو مشاورت کے ساتھ اس کو حل کیا جائے۔
بشریٰ گوہر نے درخواست میں کہا کہ اٹھارویں ترمیم پر کمیٹی بنی تھی اور باقاعدہ عوام کی رائے کو سننے کے لئے وقت دیا گیا تھا، اس ترمیم میں 800 سے زائد تجاویز آئی تھی۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ اٹھارویں ترمیم پر روزانہ پانچ پانچ گھنٹے کام کیا گیا تھا، ترمیمی بل کو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں لانے سے پہلے اس پر عوام کی رائے لینا چاہیے، عوام کو پتہ ہونا چاہیے کہ آئین میں کیا ترامیم کی جارہی ہے۔
درخواست میں آئینی ترامیم کا مسودہ پبلک کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News