سندھ ہائیکورٹ میں 12 نئی کورٹس اور چیمبرز کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا
کراچی: سندھ ہائی کورٹ میں 12 نئی کورٹس اور چیمبرز کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ محمد شفیع صدیقی نے بارہ نئی کورٹس اور چیمبرز کا سنگ بنیاد رکھا۔
تقریب میں سندھ ہائی کورٹ کے ججز، ایڈووکیٹ جنرل سندھ، پراسیکیوٹر جنرل سندھ، وکلاء اور دیگر شریک تھے۔
چیف جسٹس محمد شفیع نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک سوچ کا سفر تھا جب سندھ ہائیکورٹ کے ججوں کی تعداد 26 تھی، میرا خواب تھا کہ اس انیکسی کو عدالتوں کیلئے استعمال کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یقین کریں یہ ابھی ابتدا ہے، ہم مزید اصلاحات کریں گے، انصاف کی فراہمی کے لئے کسی اقدام سے نہیں رکیں گے، اس ادارے نے ہمیں بہت کچھ دیا، ہماری بھی کوشش ہے کہ اس ادارے کو کچھ لوٹائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
