Advertisement
Advertisement
Advertisement

سابق صدر عارف علوی کے ڈینٹل کلینک سیل کیے جانے پر اہلخانہ کا عدالت سے رجوع

Now Reading:

سابق صدر عارف علوی کے ڈینٹل کلینک سیل کیے جانے پر اہلخانہ کا عدالت سے رجوع
عارف علوی

سابق صدر عارف علوی کے ڈینٹل کلینک سیل کیے جانے پر اہلخانہ کا عدالت سے رجوع

کراچی: سابق  صدر ڈاکٹر عارف علوی کے ڈینٹل کلینک سیل کیے جانے کے معاملے پر ان کی اہلیہ ثمینہ علوی اور بیٹے عواب علوی نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

درخواست میں مؤقف اپناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سندھ کنٹرول بلنڈنگ اتھارٹی نے سندھی مسلم سوسائٹی میں واقع ڈینٹل کلینک سیل کیا، کلینل سیل کرنے کی وجہ محض سیاسی انتقام ہے۔

درخواستگزار کے وکیل کے مطابق ڈاکٹر عارف علوی کو صرف سیاسی بنیادوں پر ہراساں کیا جارہا ہے، ڈینٹل کلینک طویل عرصے سے موجود ہے، سیل کرنے سے پہلے کوئی نوٹس نہیں دیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں قائم سابق صدر عارف علوی کا ڈینٹل کلینک سیل کر دیا گیا تھا۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ ڈینٹل کلینک رہائشی بنگلے میں قائم تھا، جس پر سابق صدر کو مراسلہ بھیج کر خبردار کیا گیا تھا تاہم اس پر کوئی عملدرآمد نہیں کیا گیا۔

Advertisement

اعلامیے کے مطابق کلینک کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے سیل کیا اور کارروائی میں ایس بی سی اے پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا، عارف علوی کا ڈینٹل کلینک کراچی کے علاقے سندھی مسلم سوسائٹی میں واقع ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست پر اعتراضات دور
سپریم کورٹ بار الیکشن: ہارون الرشید اور توفیق آصف آمنے سامنے، پولنگ جاری
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
توشہ خانہ ٹو کیس؛ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا اہم بیان سامنے آگیا
بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کی ہتک عزت کیس میں تاریخی فتح؛ یوٹیوبر عادل راجہ کے الزامات جھوٹے قرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر