Advertisement
Advertisement
Advertisement

بانی پی ٹی آئی کی سیاسی رہنماؤں سے ملاقات نہ کرانے پر جیل سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ کل طلب

Now Reading:

بانی پی ٹی آئی کی سیاسی رہنماؤں سے ملاقات نہ کرانے پر جیل سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ کل طلب

بانی پی ٹی آئی کی سیاسی رہنماؤں سے ملاقات نہ کرانے پر جیل سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ کل طلب

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی سیاسی رہنماؤں سے ملاقات نہ کرانے پر اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو کل طلب کر لیا ہے۔

جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے بانی پی ٹی آئی کی سیاسی رہنماؤں سے عدالتی حکم کے باوجود ملاقات نہ کرانے پر توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔

بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل ایڈووکیٹ فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے آغاز پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے اپنے مؤقف میں کہا کہ پہلے اسی عدالت سے آرڈر ہو چکے ہیں، اس پر عدالت نے استفسار کیا کہ جیل رولز کے مطابق عدالت نے آرڈر جاری کیے تھے، اب کیا صورتحال ہے۔

وکیل فیصل چوہدری نے بتایا کہ پارٹی کے سیاسی رہنماؤں سے میٹنگ پھر کینسل کردی گئی ہیں، ہم بار بار اس عدالت کو تکلیف دیتے ہیں لیکن مجبوراً ہمیں یہاں آنا پڑتا ہے، اسی عدالت نے تین وکلاء پر مشتمل کمیشن بھی قائم کیا تھا لیکن عمل درآمد نہیں ہو رہا، پارٹی رہنماؤں شبلی فراز، عمر ایوب، اسد قیصر کو نہیں ملنے دیا گیا۔

Advertisement

عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست گزار اب کسی کیس میں سزا یافتہ تو نہیں ، جس پر وکیل نے جواب دیا کہ نہیں نہیں درخواست گزار کسی کیس میں اب سزا یافتہ نہیں انڈر ٹرائل قیدی ہے۔

دوران ساعت عدالت نے اسٹیٹ کونسل کو روسٹرم پر طلب کیا اور استفسار کیا کہ کیا وجہ ہے بار بار ایسا ہوتا ہے، ہمارے آرڈر کے باوجود اگر پٹیشن آتی ہے تو ہم نے لکھا تھا اسٹیٹ پر جرمانہ عائد ہوگا۔

اسٹیٹ کونسل نے کہا کہ ہم جیل حکام سے پوچھ لیتے ہیں جو بھی صورتحال ہے، سپرٹینڈنٹ جیل ہی بہتر بتا سکتے ہیں کہ کیوں ملاقات نہیں کروائی جاتی۔

عدالت نے اسٹیٹ کونسل کو ہدایت دی کہ آپ اس کو درخواست کو دیکھیں، کل جیل سپرنٹینڈنٹ کو کہیں پیش ہوں۔

بعدازاں عدالت نے جیل سپرنٹینڈنٹ کو کل دس بجے طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سنگجانی جلسہ کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سپریم کورٹ؛ جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا عبوری حکم نامہ کالعدم قرار
آڈیو لیک کیس؛ علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
سپریم کورٹ کا ملٹری کورٹ کے سزا یافتہ ملزمان کو اپیل کا حق دینے کا حکم
سپر ٹیکس کیس سے متعلق سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر