
وائس چانسلرز کی تقرریوں کا معاملہ؛ خیبرپختونخوا حکومت کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ انتظامی کمیٹی نے آئندہ عدالتی ہفتے کا ججز روسٹر جاری کر دیا۔
آئندہ ہفتے جسٹس امین الدین کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ مقدمات کی سماعت کرے گا، آئینی بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر شامل ہیں۔
روسٹر میں بتایا گیا ہے کہ جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی بھی آئینی بینچ کا حصہ ہوں گی جبکہ جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس نعیم افغان آئندہ ہفتے عدالتی بینچ کا حصہ نہیں ہوں گے۔
جسٹس عائشہ ملک منگل سے سپریم کورٹ میں معمول کے مقدمات کی سماعت کریں گی جبکہ آئینی بینچ کے ججز بھی آئندہ ہفتے سے معمول کے مقدمات سنیں گے، آئینی بینچ کے بعد ججز اپنے معمول کے مقدمات 11:30 بجے سنیں گے۔
روسٹر کے مطابق سپریم کورٹ میں فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کیخلاف مقدمہ سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا جبکہ ملک میں جنگلات کی کٹائی کیخلاف دائر درخواستیں بھی سماعت کیلئے مقرر کر دی گئیں۔
اس کے علاوہ موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کے غیرفعال ہونے کی درخواستیں اور وزیراعظم کے صوابدیدی فنڈز کے خلاف درخواست بھی سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں چھ رکنی آئینی بنچ 27نومبر کو سماعت کرے گا۔
یاد رہے کہ آئینی بینچ آرٹیکل 191 اے (4) کے تحت تشکیل دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News