بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹو کیس فوری دوسرے بینچ بھیجنے کی استدعا پھر مسترد
اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کردیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔
بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی اور کیس کی آئندہ تاریخ رجسٹرار آفس مقرر کرے گا۔
واضح رہے کہ اسپیشل جج سینٹرل نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی جبکہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور ہو چکی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
