Advertisement
Advertisement
Advertisement

تھانہ آئی نائن میں درج مقدمہ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اشتہاری قرار

Now Reading:

تھانہ آئی نائن میں درج مقدمہ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اشتہاری قرار

تھانہ آٗئی نائن میں درج مقدمہ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اشتہاری قرار

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے تھانہ آئی نائن میں درج مقدمے میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دے دیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا جس میں کہا گیا کہ علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کے بعد کیس کو دیگر ملزمان سے الگ کر دیا گیا ہے۔

ملزمان راجہ راشد حفیظ، واثق قیوم، راجہ خرم نواز، فیصل جاوید، عمر تنویر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے جبکہ تمام غیر حاضر ملزمان کے وکلاء سردار مصروف، مرتضیٰ طوری، زاہد بشیر ڈار نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ تمام غیر حاضر ملزمان کی حاضری سے معافی کی درخواست مسترد کی جاتی ہے اور غیر حاضر ملزمان کے ضمانتی مچلکے منسوخ کیے جاتے ہیں۔

 بعدازاں کیس کی مزید سماعت 28 نومبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور، فیصل جاوید، راجہ خرم اور واثق قیوم کیخلاف اسلام آباد کے تھانہ آئی نائن میں دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست پر اعتراضات دور
سپریم کورٹ بار الیکشن: ہارون الرشید اور توفیق آصف آمنے سامنے، پولنگ جاری
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
توشہ خانہ ٹو کیس؛ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا اہم بیان سامنے آگیا
بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کی ہتک عزت کیس میں تاریخی فتح؛ یوٹیوبر عادل راجہ کے الزامات جھوٹے قرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر