بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹو کیس فوری دوسرے بینچ بھیجنے کی استدعا پھر مسترد
اسلام آباد الیکشن ٹربیونل سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا ایک اور بڑا حکم آگیا، عدالت نے این اے 47 کے بعد این اے 48 کی الیکشن ٹریبونل کی کارروائی بھی روکنے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے امیدوار علی بخاری کی درخواست پر سماعت کی تاہم علی بخاری اور دیگر وکلاء عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے اسلام آباد کے حلقہ این اے 48 سے پی ٹی آئی امیدوار علی بخاری کی درخواست پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے علی بخاری کی پیٹیشن کی حد تک الیکشن ٹربیونل کو کارروائی سے روک دیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس میں کہا کہ این اے 46 کی حد تک الیکشن ٹربیونل کارروائی جاری رکھ سکتا ہے۔
واضح رہے کہ عدالت عالیہ الیکشن ٹربیونل کو این اے47 سے متعلق کارروائی سے پہلے ہی روک چکی ہے، جس کے بعد الیکشن ٹریبونل این اے 46 کی حد تک کارروائی جاری رکھ سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
