Advertisement
Advertisement
Advertisement

خالد محمود سومرو قتل کیس: تمام ملزمان کو عمر قید اور بھاری جرمانے کی سزا

Now Reading:

خالد محمود سومرو قتل کیس: تمام ملزمان کو عمر قید اور بھاری جرمانے کی سزا

خالد محمود سومرو قتل کیس: تمام ملزمان کو عمر قید اور بھاری جرمانے کی سزا

سکھر کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے رہنما ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے تمام 6 ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور بھاری جرمانے کی سزا سنادی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج عبدالرحمان قاضی نے جے یو آئی کے رہنما خالد محمود سومرو قتل کیس کا 13 دسمبر کو محفوظ کیا گیا مختصر فیصلہ سنایا۔

عدالت نے تمام 6 ملزمان حنیف بھٹو، مشتاق مہر، الطاف جمالی، لطف جمالی، سارنگ اور دریا خان جمالی کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور بھاری جرمانے کی سزا سنائی۔

عدالت نے ملزمان کو قتل اور دہشت گردی کے الزام میں عمر قید اور اسلحہ کے الزام میں 7، 7 سال قید کی سزا سنائی، تاہم تمام ملزمان 2014 سے سینٹرل جیل میں قید میں ہیں۔

دوسری جانب مرحوم کے بیٹے مولانا راشد محمود سومرو نے عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جرم ثابت ہونے پر سزائے موت ہونی چاہیے، ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ ادھورا انصاف ملا ہے، امن کے ساتھ انصاف حاصل کرنے کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نظام عدل میں اے آئی کا استعمال ہونا چاہیے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی
توشہ خانہ ٹو کیس سے متعلق اہم خبر آگئی
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں اہم پیش رفت
ملک ریاض سمیت 10 مفرور ملزمان کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئے عدالتی سال کا آغاز، چیف جسٹس نے فل کورٹ میٹنگ طلب کرلی
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق کے سنگل بینچز ختم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر