Advertisement
Advertisement
Advertisement

عافیہ صدیقی کیس؛ وزیراعظم نے امریکہ جانے والے وفد سے متعلق سمری پر دستخط کردیے

Now Reading:

عافیہ صدیقی کیس؛ وزیراعظم نے امریکہ جانے والے وفد سے متعلق سمری پر دستخط کردیے
عافیہ صدیقی

ڈاکٹرعافیہ صدیقی کے امریکہ میں وکیل کلائیو اسمتھ کا پاکستان آنے کا فیصلہ

اسلام آباد: عافیہ صدیقی کی صحت یابی اور رہائی سے متعلق ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، وزیر اعظم  شہباز شریف نے عافیہ صدیقی کیس میں امریکہ جانے والے وفد کو مالی معاونت فراہم کرنے کی سمری پر دستخط کر دیے ہیں۔

جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت یابی اور رہائی سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔

ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے وکیل عمران شفیق، عدالتی معاون زینب جنجوعہ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور نمائندہ وزارت خارجہ عدالت میں پیش ہوئے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے امریکہ جانے والے وفد اور اس کے لیے درکار مالی اخراجات سے متعلق سمری پر دستخط کردیے ہیں۔

نمائندہ وزارت خارجہ نے بتایا کہ وفد کے ویزوں سے متعلق درخواست وزارت خارجہ نے بھیج دی ہے امید ہے ایک ہفتے تک منظوری ہو جائے گی، ہم ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی ہر ممکن مدد کر رہے ہیں۔

Advertisement

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر سینیٹر عرفان صدیقی وفد کے ساتھ نہیں جا سکتے، حکومت کی جانب سے سینیٹر بشریٰ وفد کے ساتھ امریکہ جائیں گئی۔

بعدازان عدالت نے کیس کی مزید سماعت 13 جنوری تک ملتوی کر دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سنگجانی جلسہ کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سپریم کورٹ؛ جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا عبوری حکم نامہ کالعدم قرار
آڈیو لیک کیس؛ علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
سپریم کورٹ کا ملٹری کورٹ کے سزا یافتہ ملزمان کو اپیل کا حق دینے کا حکم
سپر ٹیکس کیس سے متعلق سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر