
توشہ خانہ ٹو کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر ایف آئی اے کو نوٹس
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس راجہ انعام منہاس نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کیس ٹو میں بریت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے اور توشہ خانہ کیس 2 کے ٹرائل پر حکمِ امتناع کی استدعا کی۔
سماعت کے دوران وکیل سلمان صفدر نے بینچ تبدیل کرنے کی بھی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس گل حسن اورنگزیب اس کیس سے متعلق 5 درخواستیں سن چکے ہیں، مناسب ہو گا کہ یہ عدالت بریت کی درخواستیں بھی اسی عدالت میں بھیج دے۔
جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ٹرائل کورٹ میں فرد جرم بھی عائد ہوچکی، گواہان کے بیانات ہورہے، نوٹس جاری کرکے دیگر فریقین سے بھی جواب مانگ لیتے ہیں، ابھی ایسا کرنا درست نہیں ہوگا۔
جسٹس انعام امین منہاس نے کہا کہ اس کیس میں دوسری پارٹی کو بھی سن لیتے ہیں پھر دیکھتے ہیں، پہلے دوسرے فریق کو سن تو لیں پھر ہی کچھ کرسکتے، لمبی تاریخ نہیں دیں گے۔
بعدازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی توشہ خانہ ٹو کیس میں کی بریت کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 28 جنوری تک ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News