Advertisement
Advertisement
Advertisement

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف فیصلہ پھر مؤخر

Now Reading:

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف فیصلہ پھر مؤخر

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف فیصلہ پھر مؤخر

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر ہو گیا۔

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے آج فیصلہ سنانا تھا تاہم ریفرنس کا فیصلہ آج ایک بار بھر تبدیل کردیا گیا۔

بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں اڈیالہ جیل پہنچ گئی تھیں جبکہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی عدالت میں پیش نہ ہوئیں، جس کی وجہ سے ریفرنس کا فیصلہ نہ سنایا جا سکا۔

جج ناصر جاوید رانا صبح 9 بجے سے ملزمان بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا انتظار کرتے رہے، نہ بشریٰ بی بی پہنچی، نہ ہی بانی پی ٹی آئی عدالت میں پیش ہوئے اور نہ ہی ملزمان کے وکلاء پہنچے جس کے بعد جج ساڑھے دس بجے چلے گئے۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کا فیصلہ ایک مرتبہ پھر مؤخر کردیا گیا، تاہم فیصلہ اب 17 جنوری کو سنایا جائے گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ 18 دسمبر کو محفوظ کیا تھا، پہلے 23 دسمبر کو کیس کا فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ مقرر کی گئی تھی تاہم عدالت نے فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ ملتوی کر کے 6 جنوری مقرر کی تھی اور جب بھی فیصلہ نہیں سنایا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نظام عدل میں اے آئی کا استعمال ہونا چاہیے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی
توشہ خانہ ٹو کیس سے متعلق اہم خبر آگئی
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں اہم پیش رفت
ملک ریاض سمیت 10 مفرور ملزمان کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئے عدالتی سال کا آغاز، چیف جسٹس نے فل کورٹ میٹنگ طلب کرلی
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق کے سنگل بینچز ختم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر