ن لیگ کا دفتر جلانے کا کیس؛ یاسمین راشد، اعجاز چوہدری سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد
لاہور: 9 مئی کو مسلم لیگ ن کا دفتر جلانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں 9 مئی 2023 کو لاہور میں مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد، سینیٹر اعجاز چوہدری سمیت دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔
عدالت میں سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ صنم جاوید نے پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔
سماعت کے دوران ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا، عدالت نے اگلی تاریخ پر پراسیکیوشن سے گواہان کو طلب کر لیا اور ڈاکٹر یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کر دی۔
بعدازاں انسداد دہشت گردی عدالت نے کیس کی مزید سماعت 23 جنوری تک ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
