Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف درخواست پر اعتراض عائد

Now Reading:

پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف درخواست پر اعتراض عائد

پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف درخواست پر اعتراض عائد

پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر اعتراض عائد کردیا گیا ہے۔

رجسٹرار آفس لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے پیکا ترمیمی ایکٹ کی کاپی منسلک نہ کرنے کا اعتراض عائد کیا گیا ہے۔

درخواست ممبر لاہور پریس کلب جعفر بن یار نے وکیل ندیم سرور کے توسط سے دائر کی، جس میں وفاقی حکومت، وفاقی وزارت قانون، پی ٹی اے اور دیگر کو فریق بنایا گیا۔

دائر درخواست میں کہا گیا کہ پیکا ترمیمی ایکٹ قانونی تقاضے پورے کیے بغیر عجلت میں منظور کیا گیا، یہ ایکٹ آئین کے تحت دی گئی آزادی اظہار رائے کی خلاف منظور کیا گیا۔

درخواست گزار نے اپنے مؤقف میں کہا کہ نئے قانون تحت فیک انفارمیشن کالفظ شامل کرکے صحافیوں کی زباں بندی کردی گئی، ایکٹ کے تحت تین برس قید اور جرمانے کی سزا رکھی گئی ہے جو کہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

Advertisement

درخواست کے مطابق ماضی میں پیکا کو خاموش ہتھیار کے طور استعمال کیا جاتارہا ہے، پیکا بل متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اور صحافتی تنظیموں کی مشاورت کے بغیر لایا گیا، پیکا ترمیمی بل کی منظوری سے آئین میں دی گئی آزادی اظہار شدید متاثر ہوگی، یہ ایکٹ غیر آئینی اور آئین میں دی گئی آزادی اظہار کے تحفظ سے متصادم ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پیکا ترمیمی ایکٹ کو غیر آئینی قرار دے کر کالعدم قرار دے اور اس ایکٹ کے تحت ہونے والی کارروائیوں کوعدالتی فیصلے سے مشروط کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نظام عدل میں اے آئی کا استعمال ہونا چاہیے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی
توشہ خانہ ٹو کیس سے متعلق اہم خبر آگئی
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں اہم پیش رفت
ملک ریاض سمیت 10 مفرور ملزمان کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئے عدالتی سال کا آغاز، چیف جسٹس نے فل کورٹ میٹنگ طلب کرلی
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق کے سنگل بینچز ختم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر