جی ایچ کیو حملہ کیس میں التواء مانگنے پر سپریم کورٹ پنجاب حکومت پر برہم
اسلام آباد: ایڈیشنل رجسٹرار کے خلاف توہین عدالت کیس کا محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا۔
سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے ایڈیشنل رجسٹرار کے خلاف توہین عدالت کیس فیصلہ جمعرات کو محفوظ کیا تھا۔
بینچز کے اختیارات کیس میں فل کورٹ کی تشکیل پر بھی عدالت نے دلائل طلب کیے تھے۔
ایڈیشنل رجسٹرار نے شوکاز نوٹس واپس لینے کی استدعا کر رکھی ہے، تاہم ایڈیشنل رجسٹرار کی شوکاز کے خلاف انٹراکورٹ اپیل بھی لارجر بینچ میں کل سماعت کیلئے مقرر ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کے حوالے سے انٹر کورٹ اپیل میں انکشاف کیا گیا تھا کہ عدالت عظمیٰ کے حکم ناموں میں سماعت کے لیے تاریخوں کے ردوبدل کیا گیا۔
ایڈیشنل رجسٹرار نے انٹراکورٹ اپیل میں جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں ہونے والی سماعت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بینچز اختیارات کا مقدمہ 13 جنوری کو 27 جنوری تک ملتوی کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
