علی امین گنڈاپور سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت کی مقامی عدالت میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔
علی امین گنڈاپور کے وکیل راجہ ظہور عدالت میں پیش ہوئے جبکہ علی امین گنڈاپور آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے، پولیس کی جانب سے آج بھی تعمیلی رپورٹ عدالت میں پیش نہ کروائی گئی۔
عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے۔
جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر ملزم شریف ہے تو اشتہاری قرار دیتے ہیں، آپ چاہیں گے کہ دسمبر کے بعد کی تاریخ ڈال دیں۔
بعدازاں کیس کی سماعت 25 فروری تک ملتوی کر دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
