
جسٹس عائشہ ملک کی کسٹمز ایکٹ سے متعلق کیس سننے سے معذرت
اسلام آباد: سپریم کورٹ کی جج جسٹس عائشہ ملک نے کسٹمز ایکٹ کے سیکشن 221 اے کی آئینی حیثیت کے بارے میں کیس سننے سے معذرت کر لی۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بینچ نے کسٹمز ایکٹ کے سیکشن 221 اے کی آئینی حیثیت کے بارے میں آئینی بنچ میں اپیلوں پر سماعت کی۔
سماعت کے آغاز پر وکیل بیرسٹر صلاح الدین نے کہا کہ اس معاملے میں کافی تنازع ہے، اختیارات سے متعلق ایک آرڈر بھی آیا ہے، دیوان موٹرز کیس جلد سنا جائے۔
دوران سماعت جسٹس عائشہ ملک نے کیس سننے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ میں کیس نہیں سن سکتی، اسکی الگ سے وجوہات دوں گی، جس پر جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ ٹھیک ہے آپ اپنی وجوہات دے دیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News