بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ تیسری بار پھر مؤخر ہو گیا۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤند ریفرنس میں سزا ہوگی یا نہیں؟ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے فیصلہ آج سنایا جانا تھا۔
عدالتی عملے نے بتایا کہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا آج رخصت پر ہیں، جس کے باعث 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کا فیصلہ 13 جنوری کو سنایا جائے گا۔
واضح رہے کہ عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ 18 دسمبر کو محفوظ کیا تھا، پہلے 23 دسمبر کو کیس کا فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ مقرر کی گئی تھی تاہم عدالت نے فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ ملتوی کر کے 6 جنوری مقرر کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
