
پشاور ہائیکورٹ کے 10 ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا
پشاور ہائیکورٹ کے 10 ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔
ایڈیشنل ججز کی حلف برادری کی تقریب کورٹ روم نمبر ون میں منعقد ہوئی جس میں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے نئے ججز سے حلف لیا۔
تقریب میں حلف اٹھانے والوں میں جسٹس طارق افریدی، جسٹس عبدالفیاض، جسٹس فرح جمشید، جسٹس انعام اللہ اور جسٹس ثابت اللہ خان شامل تھے۔
اس کے علاوہ جسٹس صلاح الدین، جسٹس صادق علی، جسٹس مدثر امیر، جسٹس اورنگزیب اور جسٹس قاضی جواد احسان نے بھی ایڈیشنل جج کا حلف اٹھایا۔
حلف لینے کے بعد پشاور ہائی کورٹ کے ججز کی تعداد 23 ہوگئی۔
واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن نے گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ کے لئے 10 نئے ایڈیشنل ججز کی منظوری دی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News