سپریم کورٹ کے نئے 7 ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے نئے 7 ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔
نئے 7 ججز کی تقریب حلف برداری سپریم کورٹ میں پہلی بار عدالتی احاطے کے لان میں منعقد ہوئی، جس میں چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے تمام سات ججز سے حلف لیا۔
جسٹس عامر فاروق، جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس شکیل احمد نے سپریم کورٹ جج کا حلف اٹھایا۔
حلف اٹھانے والوں میں جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس صلاح الدین پنور بھی شامل تھے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج محسن اختر کیانی، اٹارنی جنرل، وکلاء، لاء افسران اور عدالتی اسٹاف تقریب میں شریک ہوئے جبکہ ججز کے اہلخانہ اور رفقاء نے بھی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔
یاد رہے کہ جوڈیشل کمیشن نے 6 مستقل اور ایک عارضی جج کی تعیناتی کی منظوری دی تھی، تاہم پاکستان کی عدالتی تاریخ میں پہلی دفعہ ایک ساتھ 7 ججز کو تعینات کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
