وائس چانسلرز کی تقرریوں کا معاملہ؛ خیبرپختونخوا حکومت کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے 25ویں آئینی ترامیم کے خلاف کیس کی سماعت 2 ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے 25ویں آئینی ترامیم کے خلاف کیس کی سماعت کی۔
سماعت کے آغا پر وکیل درخواست گزار وسیم سجاد نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے پچیسویں آئینی ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے کہا کہ ہم اس کیس میں جواب جمع کرانا چاہتے ہیں۔
وکیل درخواست گزار وسیم سجاد نے کہا کہ بڑی مشکل سے کیس لگا ہے، کوئی فکس تاریخ دے دیں جس پر جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ اب باقاعدگی سے کیسز فکس کر رہے ہیں۔
بعدازاں 25ویں آئینی ترامیم کے خلاف کیس کی سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کردی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
