
جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے بطور قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ آف پاکستان میں منعقد ہوئی جہاں جسٹس منیب اختر نے قائمقام چیف جسٹس منصور علی شاہ سے حلف لیا۔
جسٹس منصور علی شاہ کی تقریب حلف برداری میں سینئر وکلاء، ججز، اٹارنی جنرل اور عدالتی عملہ نے شرکت کی۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ خان آفریدی کی بیرون ملک سے واپسی تک جسٹس منصور علی شاہ بطور قائم مقام چیف جسٹس فرائض انجام دیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News