Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ، سندھ ہائیکورٹ کا کےالیکٹرک سے جواب طلب

Now Reading:

کراچی میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ، سندھ ہائیکورٹ کا کےالیکٹرک سے جواب طلب
کراچی میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ، سندھ ہائیکورٹ کا کےالیکٹرک سے جواب طلب

سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں جاری غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کے الیکٹرک سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

 یہ کارروائی ایک شہری کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر عمل میں آئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ علاقے میں نہ کوئی لائن لاسز ہیں اور نہ ہی کوئی صارف ڈیفالٹر ہے، اس کے باوجود طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ علاقے کے تمام صارفین بروقت بل ادا کرتے ہیں، اس کے باوجود روزانہ کئی کئی گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے، یہ صورتحال شدید ذہنی اور جسمانی تکلیف کا باعث بن رہی ہے۔

Advertisement

مزید پڑھیں: کے الیکٹرک کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ، شہری مشکلات کا شکار

کے الیکٹرک کے نمائندے نے عدالت کو یقین دلایا کہ چند دنوں میں درخواست گزار کا مسئلہ حل کر دیا جائے گا، تاہم عدالت نے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

جسٹس آغا فیصل نے کے الیکٹرک حکام کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ کرنا ہے کریں لیکن غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے متعلق مکمل رپورٹ عدالت میں پیش کریں۔

بعدازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کرتے ہوئے کے الیکٹرک کو ہدایت کی کہ تفصیلی وضاحت کے ساتھ آئندہ سماعت پر پیش ہو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نظام عدل میں اے آئی کا استعمال ہونا چاہیے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی
توشہ خانہ ٹو کیس سے متعلق اہم خبر آگئی
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں اہم پیش رفت
ملک ریاض سمیت 10 مفرور ملزمان کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئے عدالتی سال کا آغاز، چیف جسٹس نے فل کورٹ میٹنگ طلب کرلی
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق کے سنگل بینچز ختم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر