Advertisement
Advertisement
Advertisement

سپریم کورٹ: جونیئر ججز کیخلاف سخت ریمارکس ناقابل قبول، عدلیہ میں باہمی احترام ضروری قرار

Now Reading:

سپریم کورٹ: جونیئر ججز کیخلاف سخت ریمارکس ناقابل قبول، عدلیہ میں باہمی احترام ضروری قرار
سپریم کورٹ: جونیئر ججز کیخلاف سخت ریمارکس ناقابل قبول، عدلیہ میں باہمی احترام ضروری قرار

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے انسداد دہشتگردی عدالت کراچی کے ایڈمنسٹریٹو جج ذاکر حسین کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کو جونیئر ججز کے خلاف سخت ریمارکس دینے سے قبل تحقیق اور احتیاط لازم ہے، کیونکہ ایسے ریمارکس ججز کے کیریئر پر دیرپا اثر ڈال سکتے ہیں۔

12 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس محمد علی مظہر نے تحریر کیا جبکہ کیس کی سماعت تین رکنی بینچ نے ان کی سربراہی میں کی۔

فیصلے کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے جج ذاکر حسین کے دو عدالتی احکامات، ایک ملزم کو پولیس کے بجائے جوڈیشل کسٹڈی میں دینے اور دوسرا جے آئی ٹی کے قیام  کو کالعدم قرار دیا تھا جبکہ عدالت نے ان احکامات پر بدنیتی کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے ان سے انتظامی اختیارات واپس لینے کی سفارش بھی کی تھی۔

سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کے ان ریمارکس کو خارج کرتے ہوئے قرار دیا کہ پٹیشنر جج کو دفاع کا موقع دیے بغیر بدنیتی جیسے سنگین الزامات لگانا آئین کے آرٹیکل 10-A (منصفانہ سماعت کا حق) کی خلاف ورزی ہے۔

عدالت نے یہ بھی کہا کہ سخت عدالتی ریمارکس اگر فیصلوں یا میڈیا میں آئیں تو ہمیشہ کے لیے ریکارڈ کا حصہ بن جاتے ہیں، جو جج کی پیشہ ورانہ ساکھ کو متاثر کر سکتے ہیں۔

Advertisement

سپریم کورٹ کی جانب سے کہا گیا کہ عدلیہ میں باہمی احترام، تحمل اور نظم و ضبط کو اولین ترجیح دی جانی چاہیے، عدالتوں کا کردار جونیئر ججز کی رہنمائی کرنا ہے، تنقید نہیں۔

Advertisement

فیصلے میں عدالت نے یہ بھی واضح کیا کہ پٹیشنر کا انتظامی عہدہ بحال نہیں کیا جا سکتا کیونکہ اس عہدے پر نیا جج تعینات ہو چکا ہے اور سندھ حکومت 26 فروری 2025 کو پہلے ہی ان کے اختیارات واپس لے چکی تھی۔

مزید برآں سپریم کورٹ نے یہ ہدایت بھی کی کہ اگر کسی جج کے خلاف تحفظات ہوں تو اُنہیں خفیہ طور پر چیف جسٹس ہائیکورٹ کو بھیجا جائے، نہ کہ کھلے عام سخت زبان میں فیصلوں یا ریمارکس کا حصہ بنایا جائے۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں مزید کہا کہ جج بھی انسان ہیں اور ان سے غلطی ہو سکتی ہے لیکن اگر بدنیتی کا الزام لگانا ہو تو اس کے ثبوت ضروری ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر