Advertisement
Advertisement
Advertisement

9 مئی کیس: احمد خان بھچر سمیت 32 پی ٹی آئی کارکنوں کو 10،10 سال قید کی سزا

Now Reading:

9 مئی کیس: احمد خان بھچر سمیت 32 پی ٹی آئی کارکنوں کو 10،10 سال قید کی سزا
9 مئی کیس: احمد خان بھچر سمیت 32 پی ٹی آئی کارکنوں کو 10،10 سال قید کی سزا

انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) سرگودھا نے 9 مئی 2023 کے میانوالی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 32 کارکنان کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

یہ مقدمہ تھانہ موسیٰ خیل میں مقدمہ نمبر 72/2023 کے تحت درج کیا گیا تھا، جس میں پی ٹی آئی رہنماؤں پر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے، ہنگامہ آرائی اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت الزامات عائد کیے گئے تھے۔

سزا پانے والوں میں احمد خان بھچر کے ساتھ ساتھ ایم این اے رانا بلال، احمد چٹھہ اور دیگر اہم رہنما بھی شامل ہیں جبکہ عدالت نے پی ٹی آئی کے مزید 80 کارکنان کو بھی مجرم قرار دیا ہے، جن میں سے کئی کے خلاف مختلف نوعیت کے الزامات تھے۔

پی ٹی آئی کے وکلاء نے عدالتی فیصلے پر شدید ردعمل دیا اور اسے سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدلیہ میں اپیل دائر کریں گے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کا یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب 9 مئی کے واقعات پر ملک بھر میں درج مقدمات کی سماعتیں تیزی سے جاری ہیں اور درجنوں کارکنان اور رہنما عدالتی کارروائی کا سامنا کر رہے ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا
کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر