Advertisement
Advertisement
Advertisement

ریاست مخالف مواد؛ عدالت کا 27 یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کا حکم

Now Reading:

ریاست مخالف مواد؛ عدالت کا 27 یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کا حکم
ریاست مخالف مواد؛ عدالت کا 27 یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کا حکم

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی درخواست پر 27 معروف یوٹیوب چینلز کو بلاک کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

یہ فیصلہ جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے ایف آئی اے کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر سماعت کے بعد سنایا۔

عدالت نے اپنے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامے میں کہا ہے کہ یوٹیوب چینلز پر موجود مواد ریاست کے مفادات کے خلاف پایا گیا ہے۔

حکم نامے کے مطابق ایف آئی اے نے 2 جون کو ان چینلز کے خلاف انکوائری شروع کی تھی، جس میں جمع کیے گئے شواہد عدالت کو مطمئن کرنے کے لیے کافی سمجھے گئے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ایف آئی اے قانون کے مطابق ان چینلز کے خلاف کارروائی کا اختیار رکھتی ہے۔

Advertisement

متاثرہ چینلز میں صحافی مطیع اللہ جان، اسد طور، صدیق جان سمیت دیگر نمایاں نام شامل ہیں۔

Advertisement

 عدالت نے یوٹیوب کے متعلقہ افسر کو ہدایت کی ہے کہ ان چینلز کو فوری طور پر بلاک کیا جائے۔

اس اقدام پر سوشل میڈیا اور صحافتی حلقوں میں ممکنہ ردعمل کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ ایف آئی اے کا مؤقف ہے کہ کارروائی آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر کی گئی ہے تاکہ ریاستی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر