Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس: وفاقی کابینہ کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری

Now Reading:

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس: وفاقی کابینہ کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس: وفاقی کابینہ کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری

اسلام آباد: ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی، صحت اور وطن واپسی سے متعلق درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی کابینہ کو عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کے شوکاز نوٹس جاری کر دیے۔

جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کے دوران سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کے احکامات کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے، جو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، حکومت اس رویے کی وضاحت دینے کی پابند ہے۔

عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے مطلوبہ رپورٹ مسلسل تاخیر کا شکار ہے، جس پر عدالت متعدد بار تنبیہ کر چکی ہے۔

جسٹس اعجاز اسحاق نے کہا کہ اگر عدالت کے احکامات پر عمل نہ ہوا تو سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جج نے کہا کہ میری چھٹیاں آج سے شروع ہونی تھیں لیکن میں نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا کیس دیگر اہم کیسز کے ساتھ آج ہی مقرر کیا۔

Advertisement

انہوں نے مزید بتایا کہ جمعرات کو اطلاع دی گئی کہ کاز لسٹ جاری نہیں کی جا رہی، جس پر میں نے چیف جسٹس کو درخواست بھیجنے کی ہدایت کی لیکن افسوس کہ اُس پر دستخط بھی نہ ہو سکے۔

Advertisement

جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے واضح کیا کہ عدالت کو انتظامی اختیارات کے ذریعے محدود کرنے کی کوشش کی گئی لیکن انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دوں گا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ فوزیہ صدیقی پاکستان کی بیٹی ہیں، اور یہ ایک الگ نوعیت کا معاملہ ہے، میں انصاف کی فراہمی کے لیے ہر ممکن قدم اٹھاؤں گا۔

دورانِ سماعت وکیل عمران شفیق نے مؤقف اختیار کیا کہ اگر حکومت واقعی سپریم کورٹ سے حکم امتناع لینا چاہتی تو اب تک بینچ بن چکا ہوتا لیکن ہمیں عدالتوں کے اندرونی نظام کا بخوبی علم ہے۔

جسٹس اعجاز اسحاق نے ریمارکس دیے کہ ابھی تک یہ بات بھی واضح نہیں کہ سپریم کورٹ میں کیس کیوں مقرر نہیں ہو سکا، جس پر وکیل عمران شفیق نے کہا کہ ممکنہ وجہ جسٹس منصور علی شاہ کی موجودگی ہے اور جب تک بینچ میں تبدیلی نہیں ہوتی، کیس مقرر نہیں ہوگا۔

بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی آئندہ سماعت سرکاری تعطیلات کے بعد پہلے ورکنگ ڈے پر مقرر کرتے ہوئے تمام فریقین کو وضاحت کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر