
اسلام آباد: لاہور ہائی کورٹ بار اور لاہور بار نے ججز سنیارٹی کیس کا فیصلہ چیلنج کر دیا ہے۔
دونوں بارز نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف الگ الگ انٹرا کورٹ اپیلیں دائر کر دیں، جس میں پانچ رکنی بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی اور کہا گیا کہ اپیلوں پر فیصلے تک پانچ رکنی بینچ کا فیصلہ اور اس کے نتیجے میں ہونے والے اقدامات معطل کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین اور طے شدہ عدالتی اصولوں کیخلاف ہے، ججز کی سنیارٹی طے کرنے کا مسلمہ طریقہ کار موجود ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ صدر مملکت کو سنیارٹی طے کرنے کی ہدایت کرنے کی آئین میں گنجائش نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News