Advertisement
Advertisement
Advertisement

انسداد دہشتگردی عدالت؛ 50 پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

Now Reading:

انسداد دہشتگردی عدالت؛ 50 پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
انسداد دہشتگردی عدالت؛ 50 پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے 50 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

یہ وارنٹس تھانہ کراچی کمپنی میں درج مقدمہ نمبر 1193 کے تحت جاری کیے گئے، جو سیاسی مظاہروں اور ممکنہ بدامنی سے متعلق ہے۔

ذرائع کے مطابق عدالت نے آج 41 نئے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جبکہ 9 رہنماؤں کے خلاف وارنٹس پہلے ہی جاری کیے جا چکے تھے، مجموعی طور پر اب تک 50 رہنما اس کارروائی کی زد میں آ چکے ہیں۔

وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے اہم رہنماؤں میں سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی، سابق وزیر اطلاعات شبلی فراز، سینیٹر فیصل جاوید، آئینی ماہر سلمان اکرم راجہ، سابق وفاقی وزیر مراد سعید، اور سابق وزیراعلی آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی شامل ہیں۔

Advertisement

فہرست میں روف حسن، احمد نیازی، وزیراعلی خیبرپختونخوا عمر امین گنڈاپور، اسد قیصر، حماد اظہر، عاطف خان، اعظم خان سواتی، عمر ایوب، شعیب شاہین، اور صاحبزاہ حامد رضا جیسے مرکزی قائدین کے نام بھی شامل ہیں۔

عدالت نے علیمہ خانم، شیخ وقاص اکرم، کنول شوزب، شاندانہ گلزار اور شیرافضل مروت کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

Advertisement

یہ وارنٹس انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی جانب سے جاری کیے گئے، جنہوں نے مقدمے کے شواہد کی روشنی میں یہ اہم قانونی اقدام اٹھایا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر