
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ماہ جون 2025ء کے دوران مجموعی طور پر 985 مقدمات نمٹا دیے ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ماہ جونکی ججز کارکردگی رپورٹ جاری کردی، یہ رپورٹ یکم جون سے 30 جون 2025ء تک کی جاری کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق جسٹس انعام امین منہاس نے سب سے زیادہ 313 مقدمات نمٹا کر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پہلے نمبر پر رہے۔
دوسری جانب جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس محمد اعظم خان نے بالترتیب 125، 125 مقدمات کے فیصلے کیے، یوں وہ مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر رہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ماہ جون میں 92 کیسز کا فیصلہ کیا اور تیسرے نمبر پر رہے۔
دیگر ججز کی کارکردگی درج ذیل:
جسٹس محمد آصف: 67 مقدمات
جسٹس ثمن رفعت امتیاز: 58 مقدمات
جسٹس ارباب محمد طاہر: 46 مقدمات
مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کی سینیارٹی لسٹ جاری، جسٹس سرفراز ڈوگر سینیئر ترین جج قرار
جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس خادم حسین سومرو: 45، 45 مقدمات
جسٹس بابر ستار: 41 مقدمات
جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان: 28 مقدمات
اسلام آباد ہائیکورٹ کی یہ کارکردگی انصاف کی بروقت فراہمی اور عدالتی نظام میں بہتری کی ایک واضح مثال ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News