Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں اہم پیش رفت

Now Reading:

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں اہم پیش رفت
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں اہم پیش رفت

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق کیس میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے کیس کی سماعت کے لیے چار رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے۔

عدالت نے کیس کو 10 ستمبر کے لیے سماعت پر مقرر کر دیا ہے اور کاز لسٹ بھی جاری کر دی گئی ہے۔

نئے تشکیل دیے گئے بینچ کی سربراہی جسٹس ارباب محمد طاہر کریں گے جبکہ بینچ میں جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس اعظم خان، اور جسٹس راجہ انعام امین منہاس شامل ہیں۔

عدالتی ذرائع کے مطابق جسٹس انعام امین منہاس نے یکم ستمبر کو اس مقدمے کی فائل چیف جسٹس کو بھجوائی تھی تاکہ معاملے کی حساس نوعیت کے پیش نظر لارجر بینچ تشکیل دیا جا سکے۔

Advertisement

اس سے قبل یہ کیس جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی عدالت میں زیر سماعت تھا، جہاں انہوں نے گزشتہ سماعت پر وزیراعظم اور کابینہ کے ارکان کو عدالتی حکم عدولی پر توہین عدالت کے نوٹسز جاری کیے تھے۔

عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے حوالے سے عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا تھا، جس کے بعد معاملے کی سنگینی کے پیش نظر اب اس کی سماعت لارجر بینچ کرے گا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر