
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 9 مئی و توشہ خانہ کیسز سے متعلق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی ہے۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ آج بھی نہ سنایا جبکہ بانی پی ٹی آئی کی درخواستوں پر دلائل مکمل نہ ہوسکے۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کی 1 عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے ان کو متعلقہ مقدمات میں گرفتاری سے روک دیا۔
بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی، اقدام قتل، و احتجاج کے مقدمات میں 7 اکتوبر تک ضمانت میں توسیع جبکہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ میں جعلی رسیدوں کے مقدمہ میں ضمانت میں توسیع کی گئی۔
عدالت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر اکٹھا فیصلہ سنایا جائے گا۔
بانی پی ٹی آئی کی جانب سے خالد یوسف چوہدری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، تاہم انکے خلاف تھانہ ترنول، کراچی کمپنی کوہسار ودیگر میں مقدمات درج ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News