Advertisement
Advertisement
Advertisement

نظام عدل میں اے آئی کا استعمال ہونا چاہیے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی

Now Reading:

نظام عدل میں اے آئی کا استعمال ہونا چاہیے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی
نظام عدل میں اے آئی کا استعمال ہونا چاہیے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ نظام عدل میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا استعمال ہونا چاہیے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تقریب میں تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتا ہوں، ہمیشہ قانون کی بالادستی کیلئے کام کیا، عدالتی نظام میں شفافیت، آسانیوں سے سائلین کو فوری انصاف ملے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعےعدالتی نظام کو مؤثربنایا جارہا ہے، مقدمات کو جلد نمٹانا ترجیح ہونی چاہیے۔  سپریم کورٹ میں اینٹی ہیلپ لائن قائم کی گئی ہے، سپریم کورٹ میں عوامی رائے کیلئے خصوصی پورٹل فعال کیا گیا۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ وکلا سے متعلق تمام معلومات سہولت مرکزمیں دستیاب ہوں گی،  سہولت مرکزمیں معلومات دفتری کام متاثر کیے بغیر دستیاب ہوں گی، سہولت مرکز کا افتتاح آج ہوگا اور یہ یکم اکتوبر سے مکمل فعال ہوگا۔

Advertisement

انکا کہنا تھا کہ عدالتوں میں ڈیجیٹل کیس فائلنگ کا نظام وضع کیا گیا ہے، نظام عدل میں اے آئی کا استعمال ہونا چاہیے، ہم نے اندرونی آڈٹ بھی کروایا ہے۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے مزید کہا کہ تمام مقدمات کی فائلز کو ڈیجیٹلائز کیا جا رہا ہے، سب کہتے ہیں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا استعمال کیا جائے، اے آئی کیلئے تمام ریکارڈ کا ڈیجیٹل ہونا ضروری ہے، مقدمات کی 61 ہزار فائلز کی ڈیجیٹل اسکیننگ کا سلسلہ جاری ہے جو 6 ماہ میں مکمل ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر