
اسلام آباد: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے، جس میں ملک بھر سے 4 ہزار 379 وکلاء اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔
صدر کے عہدے کے لیے انڈیپنڈنٹ (عاصمہ جہانگیر) گروپ کے ہارون الرشید اور پروفیشنل (حامد خان) گروپ کے توفیق آصف کے درمیان کانٹے دار مقابلہ جاری ہے۔
سیکریٹری کے عہدے پر میاں عرفان اکرم اور ملک زاہد اسلم اعوان مدِمقابل ہیں جبکہ ایڈیشنل سیکریٹری کے لیے قاضی غلام دستگیر اور سردار طارق حسین کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔
فنانس سیکریٹری کے عہدے پر ایڈووکیٹ تنویر چوہدری اور سائرہ خالد راجپوت مدِمقابل ہیں۔
نائب صدر پنجاب کی نشست کے لیے محمد حبیب قریشی، چوہدری ارشد حسین اور خالد مسعود سندھو میدان میں ہیں۔
بلوچستان سے نائب صدر کے عہدے پر ایڈووکیٹ لیاقت علی ترین اور رحمت اللہ صدوزئی کے درمیان مقابلہ ہو رہا ہے۔
اسی طرح خیبرپختونخوا سے فضل شاہ محمود اور حبیب قریشی جبکہ سندھ سے ملک خوشحال خان اور محمد لطف اللہ آرائیں نائب صدر کے لیے انتخاب لڑ رہے ہیں۔
ووٹنگ کا عمل پُرامن انداز میں جاری ہے اور نتائج کا اعلان آج رات متوقع ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News