
اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے سپر ٹیکس کیسز سے متعلق سماعت کل تک ملتوی کردی ہے۔
جسٹس امین الدین کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے سپر ٹیکس کیسز سے متعلق سماعت کی۔
سماعت کے آغاز پر جسٹس امین الدین نے استفسار کیا کہ بھارت میں لوگ سالوں سے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کررہے ہیں، پاکستان کے لوگوں کو بھی بینکوں میں رکھنے کی بجائے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ لگانا چاہیے۔
وکیل مرزا محمود احمد نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہم جنرل ٹیکس دے رہے، اگر بینکوں سے ادھار لے کر انویسٹمنٹ کرتے ہیں تو ٹیکس دینے کے بعد نقصان ہوتا ہے۔
وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہم سے ایف بی آر براہ راست ٹیکس لے بھی نہیں رہا بلکہ نیشنل کلیئرنگ کمپنی کے ذریعے ہم ٹیکس دے رہے ہیں، ہم سپر ٹیکس میں فعال ہی نہیں کرتے، ہمیں الگ بلاک میں رکھنا چاہیے۔
دلائل کے دوران وکیل مرزا محمود احمد نے یونیفارم ٹیکس کے حوالے سے بھارت کے عدالتوں کے فیصلوں کا بھی حوالہ دیا۔
بعدازاں عدالت نے سپر ٹیکس کیسز سے متعلق سماعت کل تک ملتوی کردی جبکہ وکیل مرزا محمود احمد کل بھی اپنے دلائل جاری رکھیں گے۔
مزید پڑھیں: سپریم کورٹ، ہائیکورٹس اور ایپلٹ ٹریبونلز میں زیر التوا 3760 ارب روپے کے ٹیکس کیسز کا انکشاف
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News