
ایسٹ زون پولیس کی کارروائی کے نتیجے میں 35 افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ نے بتایا کہ ملزم کی جانب سے آٹھ سال قبل غیر ملکی بلاگر کو انٹرویو دینے والا ٹارگٹ کلر عالم خان گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ایس ایس پی ایسٹ ساجد سدوزئی نے بتایا ہے کہ گرفتار ٹارگٹ کلر سانحہ 12 مئی میں ملوث تھا جبکہ گرفتار ٹارگٹ کلر کو قتل کی واردات کے عوض 70 ہزار سے 1 لاکھ روپے ملتے تھے۔
ایس ایس پی ایسٹ نے بتایا ہے کہ ملزم نے تاجر اور سیاسی مخالفین کو قتل کرنے اعتراف کرلیا ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ملزم نے اٹھارہ سال میں پینتیس افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ اس نے بیس فیصد مافیا اور اسی فیصد سیاستدانوں نے شہر حالات خراب کیئے۔
ملزم عالم خان نے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ 18 سال میں 35 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی، بیروزگاری کی وجہ سے ٹارگٹ کلر بنا، فی واردات 75 ہزار سے ایک لاکھ روپے ملتے تھے۔
یاد رہے ایم کیو ایم کے سابق رہنما محمد انور نے انکشاف کیا تھا کہ ایم کیوایم نے بھارتی حکومت سے پیسے لیے تھے، بھارت سےتعلقات پر مجھے مورد الزام ٹھہرانا درست نہیں، میں نےہمیشہ پاکستان کی خدمت کی کوشش کی، حقائق سامنےلانےکیلئےحکومت پاکستان سےتعاون کو تیار ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News