لاہورکی سیشن کورٹ جوڈیشل کمپلیکس کےمرکزی دروازے پرفائرنگ کے واقعے میں باپ جاں بحق جبکہ بیٹا زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق دونوں باپ بیٹا قتل کے مقدمہ میں کیس کی پیروی کیلئے سیشن عدالت آئے تھے کہ مدعی مقدمہ نے ملزمان پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔
ملزمان کی فائرنگ سے عبدالسلام نامی شخص موقع پر جاں بحق جبکہ اس کا بیٹا سہیل زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ملزمان جوڈیشل کمپلیکس کے مرکزی دروازے پر پولیس اہلکاروں کے سامنے فائرنگ کرتے ہوئے فرارہوئے۔
سی سی پی اولاہور نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے مزمان کی فوری گرفتاری اور ایس ایس پی آپریشن کو جائے وقوعہ پر پہنچنے کا حکم دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
