پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کے مابین دوطرفہ بحری مشق اختتام پذیر
پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کے مابین دوطرفہ بحری مشق نسیم البحر اور ڈیرہ الساحل سعودی عرب کے شہر الجبیل میں اختتام پذیر ہوگئی ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بحری مشق نسیم البحر میں دونوں ممالک کے جنگی جہاز اور رائل سعودی ائیر فورس کے جہازوں نے حصہ لیا۔
اس کے علاوہ بحری مشق ڈیر الساحل کے دوران دونوں ممالک کی میرینز اور اسپیشل فورسز نے بھی حصہ لیا۔
پاک بحریہ کے ترجمان نے کہا کہ بحری مشق میں پاک بحریہ، سعودی بحریہ اور فضائیہ کے یونٹس نے کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔
ترجمان نے بتایا کہ مشق میں روائتی اور غیر روائتی خطرات کے خلاف مشترکہ میری ٹائم آپریشنز کا مظاہرہ کیا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ نے مزید کہا کہ مشق نسیم البحر اور ڈیرہ الساحل سے دونوں ممالک کی مابین مشترکہ نیول آپریشنز کو فروغ حاصل ہو گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
