
پاک فضائیہ کی یوم دفاع کی مناسبت سے مختصر دستاویزی فلم جاری
پاک فضائیہ کی جانب سے یوم دفاع کی مناسبت سے مختصر دستاویزی فلم جاری کی گئی ہے۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ستمبر 1965 کی جنگ کی مناسبت سے پاکستان ایئر فورس کے سپوتوں کی جرات و بہادری پر بننے والی مختصر دستاویزی فلم جاری کردی گئی ہے۔
پاک فضائیہ کے ترجمان نے بتایا کہ دستاویزی فلم میں 01 ستمبر 1965 کے دن ہونے والے فضائی معرکے کا احوال بیان کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ قیام پاکستان بھارت کو کسی طور ہضم نہیں ہو رہا تھا، وہ اپریل 1965 ہی سے جنگی ہیجان پیدا کررہا تھا اور اب بھارت اپنی افواج کو پاکستانی سرحد پر لے آیا تھا۔
شاستری حکومت کو اپنے سیاسی لیڈرز کے ہاتھوں مخالفت کا سامنا تھا کیونکہ بھارتی حکومت عام پاکستانی شہریوں کو ہراساں کرنے کے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی تھی۔
یکم ستمبر کو 7پاکستانی شہریوں کو مؤثر قانونی دستاویزات ہونے کے باوجود کانپور بھارتی حکام کی جانب سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔
سینٹرل وزیر اطلاعات خواجہ شہاب الدین کی جانب بھارت کو کشمیر لائن آف کنٹرول پر جارحیت سے خبردار کیا گیا۔
4 بھارتی ویمپائر جنگی طیاروں کی پٹھانکوٹ سے پاکستانی افواج اور ایئر ڈیفنس پر حملے کو ہماری چوکنا افواج نے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے چھمب کے مقام پر مار گرایا اور بچ جانے والے پائلٹ کو جنگی قیدی بنا لیا جو ہوائی پیراشوٹ کے ذریعے پاکستانی حدود میں داخل ہوگیا تھا۔
پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر مارشل نور خان اس خون گرما دینے والے واقعے کے چشم دید گواہ تھے۔
پاکستانی سرحد پر موجود 130 بھارتی ویمپائر طیارے مزید ذلت سے بچنے کے لیے بھارتی فوج نے ہٹا لیے، بھارت نے راجوری، منڈی، سونامارگ، سرینگر سیکٹر پر فوجی دباؤ بڑھانا چاہا مگر پاک افواج نے نہایت دلیری سے ان کا مقابلہ کیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News