پاک فضائیہ نے 7 ستمبر یوم شہداء کے طور پر منایا
پاک فضائیہ کی جانب سے ملک بھر کی ایئر بیسز پر 07 ستمبر 2023 یوم شہداء کے طور پر منایا گیا۔
اس حوالے سے پاک فضائیہ کے ترجمان نے بتایا کہ دن کا آغاز 1965 اور 1971 کی جنگوں کے شہداء کے لیے خصوصی دعاؤں اور قرآن خوانی سے کیا گیا، تاہم سربراہ پاک فضائیہ نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں یوم شہداء کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ کی تاریخ قربانیوں، بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کی لازوال داستانوں سے عبارت ہے۔
سربراہ پاک فضائیہ نے یوم شہداء پر افواجِ پاکستان کی ملک خداداد کے لیے عظیم قربانی کے جذبے کو سراہا اور کہا کہ یومِ شہداء، افواج پاکستان کی جانب سے غیر معمولی بہادری اور بہترین پیشہ ورانہ مہارت کا عکاس ہے۔
ایئر چیف نے پاک فضائیہ کے تمام ہیروز کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خراجِ عقیدت کیا اور کشمیری بہن بھائیوں سے انکے حقِ خودارادیت کے حصول کی خاطر انتھک اور منصفانہ جدوجہد کے حوالے سے اظہار یکجہتی کیا۔
سربراہ پاک فضائیہ نے ابھرتے ہوئے نئے عالمی منظر نامے کے پیشِ نظر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہرممکن کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس کے علاوہ ایئر چیف نے خلائی، الیکٹرانک وارفیئر، سائبر ٹیکنالوجی کے شعبہ جات میں ترقی اور جدید ٹیکنالوجیز کے حصول کے ساتھ مقامی دفاعی صلاحیتوں کے فروغ کے لیے اپنی بھرپور کاوشوں کو جاری رکھنے کا بھی عزم کیا اور ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی۔
پاک فضائیہ کے ترجمان نے مزید بتایا کہ سربراہ پاک فضائیہ مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
