
ڈی جی رینجرز سندھ کا پانی چوری کی بنیادی وجوہات کی نشاندہی کرنے پر زور
کراچی: ڈی جی رینجرز سندھ نے واٹر بورڈ کی کارکردگی کو سراہاتے ہوئے شہر میں پانی چوری کی بنیادی وجوہات کی نشاندہی کرنے اور اس سے حاصل ہونے والے فوائد کو برقرار رکھنے پر زور دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل اظہر وقاص نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا جس میں منیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے ڈی جی رینجرز کو کراچی میں غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف ہونے والی کارروائیوں پر بریفنگ دی۔
بریفنگ میں کمشنر کراچی سلیم راجپوت اور کراچی کے دیگر ڈپٹی کمشنرز نے بھی شرکت کی۔
منیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سید صلاح الدین احمد نے شرکاء کو جون سے ستمبر 2023 تک غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف کارروائیوں سے آگاہ کیا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈسٹرکٹ ایسٹ ویسٹ، سینٹرل، ملیر اور کورنگی میں فوری کارروائی کے نتیجے میں 15 ایم جی ڈی پانی بچایا گیا اور 6 ملین گیلن یومیہ پانی کی فراہمی بحال کردی گئی۔
دوسری جانب ڈی جی رینجرز (سندھ) نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ہائیڈرنٹ مینجمنٹ سسٹم کے کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا اور اس دوران تمام شرکاء کو اس کے جدید ترین سروس ڈلیوری اور نگرانی کے طریقہ کار کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
اس مو قع پر ڈی جی رینجرز سندھ کی جانب سے پانی کی چوری اور غیرقانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھنے اور ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایات جاری کی گئیں۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ایم ڈی واٹر بورڈ اور سول انتظامیہ کی جانب سے رینجرز کی غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹس کے خلاف کیے جانے والے اقدامات کو سراہا گیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News