Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا دورہ

Now Reading:

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا دورہ
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا دورہ

اسلام آباد: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کیا ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک آمد پر، پاک فضائیہ کے سربراہ کی جانب سے انکا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے دورے کے دوران، پرنسپل اسٹاف آفیسرز سمیت اعلیٰ سطحی سول و عسکری حکام نے بھی شرکت کی۔

دورے کے دوران چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو منصوبے میں شامل مختلف تصیبات، تحقیق و ترویج اور نئی ابھرتی ہوئی ڈسرپٹو ٹیکنالوجیز کے مراکز سے آگاہ کیا گیا۔

پاک فضائیہ کے ترجمان نے بتایا کہ نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک، پاک فضائیہ کے زیر سایہ وجود میں آنے والا ایک بہترین تزویراتی منصوبہ ہے۔

Advertisement

 ترجمان کا کہنا تھا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا دورہ، منصوبے کی اہمیت اور ایرو اسپیس، سائبر اور کمپیوٹنگ کے شعبوں میں قومی منظر نامے کو بدلنے کی اسکی صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔

اس موقع پر ایئر چیف نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کو منصوبے کے جدید ترین ڈیزائن اور تحقیق و ترقی کے ماحول کے ذریعے اعلیٰ ترین ایرو اسپیس، سائبر اور کمپیوٹنگ کلسٹرز میں سے ایک بنانے کے اپنے وژن کا ذکر کیا۔

 حکومت پاکستان کی سرپرستی اور تعاون، جامع منصوبہ بندی اور مربوط کاوشوں کی بدولت نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک انتہائی قلیل وقت میں ترقی کے آسمان چھو رہا ہے۔

  اس موقع پر سربراہ پاک فضائیہ نے جنرل ساحر شمشاد مرزا اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے انکے ہر ممکن تعاون اور منصوبے میں خصوصی دلچسپی لینے پر اظہار تشکر کیا۔

 جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی اسٹاف کے تعاون کی بدولت نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے تصور کو حقیقی معنوں میں عملی جامہ پہنانا ممکن ہوا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی جانب سے نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک، قومی و تزویراتی اہمیت کا حامل منصوبہ قرار دیا گیا ہے۔

Advertisement

شمشاد مرزا نے کہا کہ نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک منصوبے کے ذریعے ملک کے لئے کثیر الجہتی فوائد کا حصول ممکن ہو گا۔ نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک منصوبہ تکنیکی ترقی کو متحرک کرنے اور قومی خود انحصاری کو پروان چڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔

 جنرل ساحر شمشاد مرزا کی جانب سے ریکارڈ وقت میں اس اہم سنگ میل کو عبور کرنے پر پاک فضائیہ اور اس کے ہنرمند اہلکاروں اور ایئر چیف کی متحرک قیادت کی تعریف بھی کی گئی۔

چیئرمین نے مزید کہا کہ ایئر چیف کے پختہ عزم اور انتھک کاوشوں کی بدولت اس منصوبے کو برق رفتاری سے مکمل کرنے کی راہ ہموار ہوئی۔

نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹکنالوجی پارک منصوبہ تکنیکی ترقی کے حصول کے لئے تعلیم و تربیت، صنعت اور مسلح افواج کے مابین تعاون کا مرکز ہے۔ منصوبے کے ذریعے جدت کا حصول، ٹیلنٹ کو پروان چڑھانا اور ملکی سطح پر ایرواسپیس سے متعلقہ صلاحیتوں میں ترقی کے لیئے سہولیات کی فراہی ممکن ہو گی۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا دورہ، پاکستان کی جانب سے ایرو اسپیس، سائبر اور کمپیوٹنگ ڈومینز میں اعلیٰ کارکردگی کے حصول کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل ہے۔

پاک فضائیہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک جدید ٹیکنالوجیز کو بروئے کار لانے، تحقیق اور ترقی کو فروغ دینے اور تکنیکی جدت میں کلیدی کردار ادا کرنے کے پاکستان کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر پاک فضائیہ کا نیا نغمہ ’’شاہین‘‘ جاری
7 ستمبر یومِ فضائیہ؛ پاکستان کے محافظ آج بھی دشمن کے سامنے آہنی دیوار
جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ قطر؛ نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع سے ملاقاتیں
حوالدار فلک ناز: معرکۂ حق میں بہادری اور قربانی کی روشن مثال
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ؛ مذہبی مقامات کی بحالی کا عزم
شہدائے وطن کو سلام، کیپٹن محمد علی قریشی شہید کی پہلی برسی آج
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر