Advertisement
Advertisement
Advertisement

16ویں چیف آف دی نیول اسٹاف امیچور گالف کپ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

Now Reading:

16ویں چیف آف دی نیول اسٹاف امیچور گالف کپ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد
گالف کپ

16ویں چیف آف دی نیول اسٹاف امیچور گالف کپ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

اسلام آباد: 16 ویں چیف آف دی نیول اسٹاف امیچور گالف کپ کا آج سے مارگلہ گرینز گالف کلب میں آغاز ہوگیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مارگلہ گرینز گالف کلب اسلام آباد میں 16ویں چیف آف دی نیول اسٹاف امیچور گالف کپ 2023 کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں کمانڈر نارتھ و پیٹرن پاکستان نیوی گالف (نارتھ) کموڈور خان محمود آصف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور ایونٹ کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر کموڈور خان محمود آصف نے کی امیچور گالف کپ کی اہمیت اور مختلف کیٹیگریز کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ بھی دی۔

ترجمان نے بتایا کہ سی این ایس امیچور گالف کپ کے میچز چار بڑی کیٹیگریز میں کھیلے جائیں گے، جن میں مردوں کے امیچور (54 ہولز)، خواتین امیچور (36 ہولز)، سینئرز امیچور (36 ہولز) اور جونیئرز امیچور(18 ہولز) شامل ہیں۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق مہمانوں اور اسپانسرز کے لیے 9 ہولز پر مشتمل نمائشی میچ بھی کھیلا جائے گا۔

Advertisement

چیف آف دی نیول اسٹاف امیچور گالف کپ کے مقابلے کی افتتاحی تقریب میں سول و ملٹری افسران، اسپانسرز، گالف کے کھلاڑیوں اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ پاک بحریہ نے سی این ایس امیچور گالف کپ کا آغاز 2007 میں اسلام آباد سے کیا تھا، جس کا مقصد پاکستان گالف فیڈریشن کے کلینڈر میں قومی سطح کے گالف مقابلے کی شمولیت تھا، تاہم سی این ایس امیچور گالف کپ قومی گالف سرکٹ کا ایک باقاعدہ اور بڑا ایونٹ بن چکا ہے۔

ان مقابلوں کا انعقاد دنیا میں پاکستان کے ایک امن پسند اور کھیلوں سے رغبت والی قوم کے مثبت تاثر کو جلا بخشتا ہے، اس سے معاشرے میں صحت مند سرگرمیوں کو بھی فروغ حاصل ہوتا ہے، اس مقابلے کا باقاعدہ انعقاد قومی و بین الاقوامی سطح پرگالف کی ترویج کے لئے پاک بحریہ کے عزم کا غماز ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی وزیرستان میں شہادت پانیوالے سپوت فوجی اعزاز کیساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک
پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ کا امدادی آپریشن جاری
پاک بحریہ نے نیوی ڈے کی مناسبت سے خصوصی ویڈیو جاری کردی
سمندری حدود کے محافظوں کو قوم کا سلام؛ یومِ بحریہ آج ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے
یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر پاک فضائیہ کا نیا نغمہ ’’شاہین‘‘ جاری
7 ستمبر یومِ فضائیہ؛ پاکستان کے محافظ آج بھی دشمن کے سامنے آہنی دیوار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر