Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہندوستان میں انسانی جان سستی؛ سرنگ میں پھنسے 40 مزدوروں کو اب تک نکالا نہ جاسکا

Now Reading:

ہندوستان میں انسانی جان سستی؛ سرنگ میں پھنسے 40 مزدوروں کو اب تک نکالا نہ جاسکا
سرنگ

ہندوستان میں انسانی جان سستی؛ سرنگ میں پھنسے 40 مزدوروں کو اب تک نکالا نہ جاسکا

اتراکھنڈ میں 40 مزدور سرنگ کی کھدائی کے دوران ملبے تلے پھنس گئے تھے، تاہم 6 روز سے زائد دن گزر جانے کے باوجود مزدوروں کو اب تک نہ نکالا جاسکا۔

تفصیلات کے مطابق مودی کے ہندوستان میں انسانی جان سستی ہوگئی ہے، 11 نومبر کو اتراکھنڈ میں 40 مزدور سرنگ کی کھدائی کے دوران ملبے تلے پھنس گئے، سرنگ کی کھدائی کے دوران لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 40 مزدور ملبے کے نیچے دب گئے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق مزدوروں کو ملبے تلے پھنسے 6 دن سے بھی زیادہ گزر گئے لیکن ابھی تک امدادی کارروائیاں کامیاب نہ ہوسکیں، سرنگ میں پھنسے مزدوروں کی صورتحال نہایت سنگین ہوگئی۔

بزنس ریکارڈر کے مطابق سرنگ میں پھنسے 40 مزدور ادویات اور کھانے پینے کی اشیاء سے محروم ہیں جبکہ دی وائر کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی سرکار اور ہندوستانی میڈیا غریب مزدوروں کی حالت زار پر خاموش ہے۔

اشوک سوئین کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں انسانی جان مزید سستی ہوگئی، 40 مزدوروں کو سرنگ میں پھنسے 6 دن گزر گئے لیکن ہندوستان خاموش ہے۔

Advertisement

ذرائع نے بتایا کہ سرنگ میں پھنسے مزدوروں کی امداد کے لیے جو مشینری بھیجی گئی وہ بھی ناقص اور خراب ہے، خراب مشینری کے باعث ریسکیو کارروائیاں مزید تاخیر کا شکار ہو رہی ہیں۔

مودی سرکار کی انتظامیہ نے ریسکیو میں ناکامی کے بعد تھائی اور نارویجین کمپنیوں سے مدد طلب کرلی ہے۔

دوسری جانب سرنگ کے باہر مزدوروں اور مقامی لوگوں کا وسیع پیمانے پر مودی سرکار کے خلاف احتجاج شروع کردیا ہے، مظاہرین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ جان بوجھ کر ریسکیو کارروائیوں میں سستی دکھا رہی ہے۔

واضح رہے کہ سلکیارا اور دندلگاؤں کے قصبوں کے درمیان اترکاشی اور یمونوتری کو جوڑنے کے لیے 4.5 کلومیٹر کی سرنگ بنائی جا رہی تھی، جو ہندوؤں کے دو مقدس ترین مقامات ہیں، یہ سرنگ وزیر اعظم نریندر مودی کے مشہور ہندو مندروں کے ساتھ چین کی سرحد سے متصل علاقوں کے درمیان سفری حالات کو بہتر بنانے کے منصوبے کا حصہ ہے۔

ماہرین نے اتراکھنڈ میں وسیع پیمانے پر تعمیرات کے منفی اثرات اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات کے بارے میں مودی سرکار کو پہلے ہی خبردار کیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق بھارت میں تعمیرات کے بڑے منصوبوں کے دوران حادثات عام ہیں، جنوری 2023 کو اتراکھنڈ میں سیلاب میں 200 سے زائد افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

Advertisement

عرب نیوز کے مطابق ماہرین نے سیلاب اور حادثے کی وجہ غیر ضروری تعمیرات بتائی جبکہ جولائی 2023 کو مہاراشٹرا میں 27 افراد لینڈ سلائیڈنگ اور ریسکیو ٹیم کی ناکامی کے باعث ہلاک ہوگئے۔

اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج  https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ 4 دہشت گرد ہلاک
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنے والے افغان دہشتگرد کے ہوشربا انکشافات
چمن میں سیلابی صورتحال؛ پاک فوج کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری
آرمی چیف کا سعودی فوج کی استعدادکار میں اضافے کیلئے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاک فوج شمالی وزیرستان کے یتیم بچوں کا سہارا بن گئی
سیکیورٹی فورسز کا بونیر میں آپریشن؛ دہشتگردوں کا سرغنہ ہلاک، 2 جوان شہید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر