Advertisement
Advertisement
Advertisement

سی گارڈین 2023؛ پاکستان اور چین کی بحری افواج کا پہلا مشترکہ گشت

Now Reading:

سی گارڈین 2023؛ پاکستان اور چین کی بحری افواج کا پہلا مشترکہ گشت
بحری افواج

سی گارڈین 2023؛ پاکستان اور چین کی بحری افواج کا پہلا مشترکہ گشت

پاکستان اور چین کی بحری افواج کے درمیان دو طرفہ مشق سی گارڈین 2023 کا پہلا مشترکہ گشت کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شمالی بحیرہ عرب میں پاک چین بحری افواج کی مشترکہ مشق سی گارڈین 2023 نے نئی تاریخ رقم کردی، پی ایل اے نیوی کے ٹائپ 054 فریگیٹ لین ای اور پاک بحریہ کے ایف 22 پی فریگیٹ پی این ایس سیف نے مشترکہ گشت کیا۔

پی این ایس سیف اور چینی فریگیٹ نے ٹاسک گروپ بنا کر اہم سمندری راستوں اور پورٹ چینلز پر گشت کیا، مشترکہ گشت کے دوران مشترکہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز اور فارمیشن مینوورنگ کی مشق کی گئی جبکہ وی بی ایس ایس یعنی وزٹ، بورڈ، سرچ اینڈ سیژر بھی مشق کے دوران تربیت کا حصہ رہے۔

علاوہ ازیں سی گارڈین مشق کا سی فیز شمالی بحیرہ عرب میں جاری ہے، پاک چین بحری افواج کا مشترکہ گشت سی گارڈین کا اہم مرحلہ ہے، چینی بحریہ کے 3 اور پاک بحریہ کے 1 جہاز پر مشتمل دوسرا ٹاسک گروپ بھی سرگرم ہے۔

چینی بحریہ کا ٹائپ 052 ڈی ڈیسٹرائر زی بو، ٹائپ 054 اے فریگیٹ جنگ ژو اور ٹائپ 093 رپلینشمنٹ شپ ٹاسک گروپ کا حصہ ہے جبکہ پاک بحریہ کا ٹائپ 054 پی این ایس شاہجہاں بھی دوسرے ٹاسک گروپ میں شامل ہے، تاہم دوسرے ٹاسک گروپ نے وی بی ایس ایس، ایئرئیل فوٹوگرافی، فضائی دفاع، کمیونیکیشنز اور مشترکہ اینٹی سب میرین تربیت میں حصہ لیا۔

Advertisement

سی گارڈین 2023 پاکستان اور چین کی تاریخ کی سب سے بڑی مشترکہ بحری مشق ہے، سی گارڈین 23 میں پاک بحریہ کے 2 ٹائپ 054 ایلفا پی اور 2 ایف ٹوینٹی ٹو پی فریگیٹس کے ساتھ اینٹی سب میرین پٹرول ائیر کرافٹ شامل ہے جبکہ چینی بحریہ کا 1 ٹائپ 052 ڈی ڈیسٹرائر، دو ٹائپ 054 اے فریگیٹس، رپلینشمنٹ شپ، ایک ٹائپ 039 یوآن کلاس آبدوز اور 1 سب میرین سپورٹ شپ مشقوں میں شامل ہے۔

اس کے علاوہ پاکستان اور چین کی بحری افواج کی اسپیشل فورسز بھی مشقوں میں جوہر دکھا رہی ہیں۔

اس حوالے سے دفاعی ماہرین کا کہنا تھا کہ سی پیک کے تحفظ کے حوالے سے پاک چین مشترکہ بحری گشت انتہائی اہمیت کا حامل ہے، پاک چین مشترکہ بحری گشت سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں ممالک سی پیک کے تحفظ کے لئے پرعزم ہیں۔

دفاعی ماہرین نے مزید کہا کہ مشترکہ گشت ہنگامی صورتحال اور خطرات سے نمٹنے کے لئے تیز تر ردعمل کا موقع فراہم کرتا ہے، مشترکہ تربیت پہلے سے طے شدہ اغراض و مقاصد کے حصول کے لئے کی جاتی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر پاک فضائیہ کا نیا نغمہ ’’شاہین‘‘ جاری
7 ستمبر یومِ فضائیہ؛ پاکستان کے محافظ آج بھی دشمن کے سامنے آہنی دیوار
جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ قطر؛ نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع سے ملاقاتیں
حوالدار فلک ناز: معرکۂ حق میں بہادری اور قربانی کی روشن مثال
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ؛ مذہبی مقامات کی بحالی کا عزم
شہدائے وطن کو سلام، کیپٹن محمد علی قریشی شہید کی پہلی برسی آج
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر