Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کی معاشی اور تجارتی میدان میں بڑی کامیابیاں

Now Reading:

پاکستان کی معاشی اور تجارتی میدان میں بڑی کامیابیاں
معاشی

اسلام آباد: پاکستان کی معاشی اور تجارتی استحکام کے پیش نظر بڑی کامیابیاں دیکھنے کو ملی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس پاکستان کو بے شمار معاشی اور سیکیورٹی تحفظات اور خطرات نے گھیرے رکھا لیکن اب حالات کا رخ تبدیل ہوچکا ہے، پاکستان نے ترقی و استحکام کے نئے سفر کا آغاز تب شروع کیا جب عسکری قیادت اور نگران حکومت نے ملک کی بھاگ دور سنبھالی۔

نئی قیادت کے زیر رہنمائی پاکستان کی سالمیت کے پیش نظر متعدد بڑے فیصلے اور اقدامات کیے گئے جن کے باعث آج ہمارا ملک اپنے پاوٴں پر دوبارہ کھڑا ہے۔

پاکستان سے غیر قانونی افغان باشندوں کے انخلاء کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کے خلاف بے شمار جھوٹے اور من گھڑت پروپیگنڈوں کا آغاز کردیا گیا، پاکستان کے دیگر ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات کے خراب ہونے اور معاشی مشکلات کی افواہیں پھیلائی گئیں۔

حقیقتاً پاکستان کی اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ بریکنگ کارکردگی، متعدد ممالک کے ساتھ مضبوط اور مستحکم تجارتی تعلقات، اسپائس روٹ انیشیئیٹو، نیشنل لاجسٹکس کا پوررشن کی بہترین کارکردگی پاکستان کی خودمختار صلاحتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Advertisement

پاکستان کے حالیہ منصوبوں اور نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن کی سینٹرل ایشین رپبلک ممالک کی جانب کامیاب کارروائیوں سے ثابت ہوگیا کہ پاکستان کو تجارت کے لیے افغان روٹ کی ضرورت نہیں، پاکستان اس وقت سینٹرل ایشین ممالک کے ساتھ چین، ایران، ازبکستان، ترکی، آذر بائیجان اور دیگر ممالک کے ذریعے تجارت سرانجام دے رہا ہے۔

اس کے علاوہ مغربی ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اسپائس روٹ کے ذریعے پاکستان نے اپنے تجارتی منصوبوں کا آغاز کردیا ہے، نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن کی کاوشوں سے وسطی ایشیائی ممالک کے علاوہ مشرقی یورپ کے ساتھ بھی زمینی تجارت کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

حال ہی میں این ایل سی کے دو ٹرک کرغزستان کے ذریعے ادویات کی کھیپ لے کر بشکیک پہنچے، اس سے قبل این ایل سی کے دو ٹرک پاکستان سے کرغزستان کے راستے قازقستان آم اور گھریلو سامان پہنچانے میں کامیاب ہوئے۔

پاکستان میں خصوصاً پچھلے ایک سال کے دوران سینٹرل ایشین رپبلکس کے ساتھ تجارت 100 ملین ڈالر سے بڑھ کر 487 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے، نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن نے دواسازی، ٹیکسٹائل، چمڑے، جراحی کے سامان، مشینری اور کیمیکلز لے جانے کے 240 سے زائد کامیاب آپریشنز مکمل کیے۔

پاکستان کی ترقی کے اس سفر میں ریاستی اداروں کی بہترین کاردگی نے ثابت کیا کہ ہم افغان رجیم کے محتاج نہیں بلکہ ہماری معاشی اور اقتصادی ترقی پاکستانی قوم کی قابلیت پر منحصر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بحریہ نے نیوی ڈے کی مناسبت سے خصوصی ویڈیو جاری کردی
سمندری حدود کے محافظوں کو قوم کا سلام؛ یومِ بحریہ آج ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے
یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر پاک فضائیہ کا نیا نغمہ ’’شاہین‘‘ جاری
7 ستمبر یومِ فضائیہ؛ پاکستان کے محافظ آج بھی دشمن کے سامنے آہنی دیوار
جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ قطر؛ نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع سے ملاقاتیں
حوالدار فلک ناز: معرکۂ حق میں بہادری اور قربانی کی روشن مثال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر